بھارت کیخلاف میچ میں شاداب خان، شعیب ملک اور محمد حفیظ کا رول اہم ہوگا، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا۔ بیٹنگ میں شروع سے ہی اچھا کھیل کر حریف ٹیم کو دبائو میں رکھیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف پہلے میچ سے متعلق انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان، شعیب ملک اور محمد حفیظ کا رول اہم ہوگا، جتنا ہمارے کھلاڑیوں نے یو اے ای میں کرکٹ کھیلی، کسی اور ٹیم نے نہیں کھیلی ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم اب متوازن ہے اچھی کارکردگی دیکھنے میں آئے گی، پلیئرز کی فارم کے ساتھ بطور ٹیم بھی کارکردگی اچھی ہونی چاہیے۔ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، پاور ہٹرز ہر میچ میں پرفارمنس نہیں دے سکتے، آصف علی اس طرح کی کارکردگی نہ دکھا سکے جیسی ان سے توقع ہے۔مشتاق احمد کا اپنے تبصرے میں کہنا تھا کہ یو اے ای کی پچز پر ہمیں سمارٹ ہو کر کھیلنا پڑیگا۔

تعارف: newseditor