دبئی (خصوصی رپورٹ) جب کیئریئر شروع کیا تھا اس وقت ٹی 20 فارمیٹ تھا جس میں بھرپور فن اور تفریح کے مواقع تھے لیکن اب ایک اور فارمیٹ ٹی 10 بھی ہیں جو ناقابل یقین حد تک دلچسپی سے بھرپور ہے۔ انگلینڈ کے معروف کھلاڑی جیسن روئے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ابو ظبی ٹی 10 میں نہ صرف کھیلنے والوں بلکہ اسے دیکھنے والوں کے لئے بھی تفریح کا سارا سامان موجود ہے میری رائے میں ٹی 10 اب تک کا بہترین فارمیٹ ہے۔ایک سوال کے جواب میں جیسن روئے کا کہنا تھا کہ پچاس اوور اور ٹی 10 کے درمیان بہت فرق ہے اس کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھارآیا ہے اور انہیں کم وقت میں اپنی صلاحیت کو دکھانے کا موقع ملتا ہے
خاص کر اوپنگ بلے بازوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا یہ اچھا ذریعہ ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں بہترین کھلاڑی سے متعلق سوال کےجواب میں جیسن روئے کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کہنا تھا بہت مشکل ہے کیونکہ اس میگاایونٹ میں حصہ لینے والا ہرکھلاڑی بہت باصلاحیت ہے۔ ٹیم پاکستان کی ہو، ویسٹ انڈیز ، ساؤتھ افریقہ ، انگلینڈ یا پھر کوئی اور ملک ، سب کے پاس ایک سے بڑھکر ایک کھلاڑی موجود ہے اس لئے فیصلہ کرنا دشوار ہے کس کھلاڑی کو فیوریٹ قرار دیا جائے۔