ایران کے دارالاخلافہ تہران میں کھیلی گئی 31 ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا قومی ٹیم کے میڈیا مینیجر شیرازآصف کے مطابق فجر اوپن میں 17 ممالک کی ٹیموں نے حصّہ لیا چیمپئین شپ میں میزبان ایران نے پہلی جبکہ ترکی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ایونٹ میں پاکستان کیجانب سے ہارون خان نے دوسلور جبکہ شاہزیب نے برونز میڈل اپنے نام کیا
58- کے جی کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد صادق نے پاکستان کے ہارون خان کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا وطن واپسی پر ایونٹ میں پاکستان کیلئے دوسلور میڈل جیتنے والے ہارون خان کاکہنا تھا کہ فجر اوپن میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے حصّہ لیا جن سے بہت کچھ سیکھنے کوملا ایونٹ میں شرکت سے جہاں ہمارے کھیل میں مزید نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوا وہیں مقابلوں کے دوران دیگر ممالک کے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں اور پروفیشنل کوچز سے تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملاجو اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی چیف آف آرمی اسٹاف جی ون تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں ہمارے لئے بہت معاون ثابت ہوگا
قومی ٹیم کے کوچ شہزادہ آصف کاکہنا تھاکہ ایونٹ میں شریک دنیا کی بہترین ٹیموں کی موجودگی میں کہ اپنے کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئین ہوں تیسری پوزیشن یقینی طورپر ہمارے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کاثبوت ہے پاکستان میں تا ئیکوانڈوپلئیرزمیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے ایونٹ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے پر پی ٹی ایف کے صدر کرنل (ر) محمد وسیم جنجوعہ اور کومبیکس اسپورٹس کے سی ای اوعمرسعیدکے شکرگذار ہیں۔