ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا،بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد سینئر کھلاڑی ہیں، ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا۔بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رف شامل ہیں۔قومی کپتان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ نے سو فیصد کھیلنے کا کہا انہوں نے کھیل پر فوکس کرنے کا کہا ہے، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور اعتماد دیا۔اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ بہترین پلیئنگ الیون بنانے کی کوشش کی ہے ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا، شعیب ملک بھی ٹیم میں ہیں وہ بھی سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں

شاداب خان کی باڈی لینگویج اور جوش و خروش سب کے سامنے ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے دبائو نہیں لینا خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ہم یہاں کھیلنے کے عادی ہیں ہمارا فوکس کھیل پر ہے اس پر نہیں ہے کہ ہمیں ٹریولنگ کرنا پڑے گی۔قومی کپتان نے کہا کہ پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے ، تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے پلان کے مطابق کھیلتا ہوں اور بال پر فوکس کرکے کھیلتا ہوں

ہمارے بولرز اچھے اور تجربہ کار ہیں۔کپتان نے کہا کہ ہر ٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے۔بابر اعظم نے واضح کیا کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے پیغام نہیں ملا لیکن آنے سے پہلے ملاقات ضرور ہوئی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے 1992 ورلڈ کپ کی جیت کے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔

تعارف: newseditor