چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے پہنچ گئے

ڈیفنس میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈی ایچ اے میں غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ آمد

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو رمضان ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے پھول پیش کئے

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کے زیر اہتمام رمضان ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اچھے کھیل پر کھلاڑیوں کو داد دی

اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ محسن نقوی

غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کا رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ محسن نقوی

ڈیفنس میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔

محسن نقوی نے غنی رمضان ٹورنامنٹ کا میچ بھی دیکھا۔ چیئرمین پی سی بی نے اچھے کھیل پر کھلاڑیوں کو داد دی۔
سابق کرکٹر سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریف کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کا رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سلمان بٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے بریف کیا سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی عبداللہ خرم نیازی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

error: Content is protected !!