بھارت کیخلاف تاریخی فتح، عوام کا جشن،ہوائی فائرنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ 

کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، کوئٹہ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کی خوشی میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

نوجوانوں نے سڑکوں پ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تاریخی فتح پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرد موسم اور بارش کے باوجود شائقین جشن منانےسڑکوں پرآگئے۔

کراچی  میں پاکستان کی جیت کی خوشی آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تعارف: newseditor