پشاور ریجن کے 16مردوخواتین تائیکوانڈوکھلایوں کو بلیک فرسٹ ڈان سرٹیفکیٹس اور گلوبل لائسنس جاری

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوامیں تائیکوانڈوکھیل ترقی کی راہ پر گامزن ،یہ ایک مقبول کھیل بن گیا،جبکہ ورلڈ تائیکوانڈوفیڈریشن نے پشاور ریجن کے 16مردوخواتین تائیکوانڈوکو بلیک فرسٹ ڈان سرٹیفکیٹس اور گلوبل لائسنس جاری کردی۔خیبر پختونخواتائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی کے مطابق ورلڈ تائیکوانڈوفیڈریشن کی جانب سے جن کھلاڑیوں نے بلیک بیلٹ لائسنس اور سرٹیفکیٹس حاصل کئے ہیں وہ 5تا 9نومبر اسلام آباد میں منعقدہ پہلی چیف آف آرمی سٹاف انٹر نیشنل اوپن تائیکوانڈوچمپئن شپ میں حصہ لیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ تائیکوانڈوفیڈریشن نے صوبائی دارالحکومت پشاور ریجن کے جن کھلاڑیوں کوگلوبل لائسنس اور بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان سرٹیفکیٹس جاری کئے ہیں ان میں یاسین عالم آفریدی،نیازمحمد،محمد احمد،انعام اللہ،محمد علی شاہ،وسیم اللہ،سید ہاشم آفریدی،محمد سلیمان احمد،آمین اللہ، اور خواتین میں مدیحہ حسیب سمیت 16کھلاڑی شامل ہیں۔الیاس آفریدی کا کہناتھاکہ اللہ کے فضل سے پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوامیں تائیکوانڈوایک مقبول کھیل کے طور پر ابھر کرسامنے آگیاہے اور ایک بڑی تعدادمیں مرد خواتین کھلاڑی تائیکوانڈوکھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں،انہوںنے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن باقاعدگی سے سکولوں اور کالجز میں تائیکوانڈوکے مقابلے منعقد کرارہی ہے جسکے باعث بچوں میں تائیکوانڈوکھیلنے کا رجحان بڑھ رہاہے ۔

تعارف: newseditor