خیبر پختونخواسپیشل گیمز یکم تا تین نومبر ایبٹ آباد میں کھیلی جائے گی،سید ثقلین شاہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواسپیشل گیمز یکم تا تین نومبر ایبٹ آباد میں کھیلی جائے گی،جس میں 500مرد وخواتین کھلاڑی 34گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے،اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔صوبائی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ایبٹ آباد،مانسہرہ،مردان،نوشہرہ،بنوں،ڈی آئی خان ،سوات ودیگر اضلاع میں سپیشل آفرادکی فلاح وبہبودکیلئے قائم مراکز کے سپیشل افراد کو کھیلوں کے مواقع کی فراہمی کی غرض سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پر فضاء مقام ایبٹ آباد میں سپیشل گیمز کا انعقاد کیاگیاہے ،

ان گیمزمیں کرکٹ،فٹ بال،والی بال،اتھلیٹکس سمیت 34مختلف گیمزمیں مرد وخواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ثقلین شاہ نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ محمودخان کی ہدایت پر خیبر پختونخوامیں دوسری کھلاڑیوں کی طرح سپیشل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرکے انہیں سامنے لانے کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ بھر پور اندازمیں کام کررہی ہے،اس ضمن میں یکم نومبر سے تین نومبر تک ایبٹ آباد میں سپیشل گیمز کا انعقادکیاجارہاہے ،جس میں 500سے زائد مرد وخواتین سپیشل کھلاڑی 34مختلف کھیلوں میں حصہ لیںگے۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

error: Content is protected !!