زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسی مینک کی جانب سے پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں جاری میچز کے دوران 24 تاریخ کو پاکستان بمقابلہ بھارت میچ ہوا، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کا مزا چکھایا گیا جس کی دھوم تا حال دنیا بھر کے میڈیا چینلز سمیت ٹوئٹر پر بھی سنائی دے رہی ہے۔جہاں پاکستانیوں، کشمیریوں اور بھارتیوں کی جانب سے بھی گرین شرٹس کی بے مثال کارکردگی پر داد دی جا رہی ہے، وہیں زمبابوے کے مشہور اسلامک اسکالر بھی پاکستان11 کی تعریف اور جیت پر خوشی کا اظہار کیے بنا نہیں رہ سکے ہیں۔مفتی اسماعیل مینک نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ شاباش پاکستان، بہت اچھی فتح حاصل کی ہے، ماشا اللہ۔