خیبرپختونخوا رومان گل ٹینس چیمپئن شپ پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان نے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے شاہی باغ ٹینس کلب میں ایک ہفتے سے جاری خیبرپختونخوا رومان گل ٹینس چیمپئن شپ پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان نے جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل منعقد ہوئے اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘ صدر ڈی آئی جی سلیم مروت’سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس مہمانان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل’پاکستان کے تمام جونیئر و سینئر کیئر ٹیکر نوید طارق ، رینکنگ پلیئرز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’گزشتہ روز ہونیوالے انڈر8 فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے محمد فیضان نے کے پی کے ہی سالار خان کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ‘انڈر10 کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کے محمد شایان آفریدی نے کے پی کے زوہیب کے خلاف چھ ایک اور چھ ایک سے کامیابی اپنے نام کی ‘انڈر14 کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان نے کے پی کے شاہ سوار خان کے خلاف دو چھ ‘چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی

‘انڈر18 کا فائنل بھی ایس این جی پی ایل کے حمزہ رومان نے جیت لیا انہوں نے کے پی کے حسام خان کے خلاف چھ تین ‘صفر چھ اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی ’30 سے زائد عمر کے ڈبلز فائنل میں شاہین محمود اور شاہد آفریدی نے ملک ذاکر اور انعام گل کو چھ تین اور چھ تین سے ہرایا ‘مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں کے پی پولیس کے اعجاز احمد اور پی اے ایف کے یوسف خان خلیل نے پولیس کے برکت اور پی اے ایف کے شعیب خان نے چھ دو ‘تین چھ اور سپر ٹائی بریک میں 10-8 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیت لی’آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں’شیلڈز اور دو لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی’صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘صدر ڈی آئی جی سلیم مروت اورسینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس اور کیمپ منعقد کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کوآگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے جونیئر کھلاڑی جو اس وقت ٹاپ نیشنل رینکنگ میں شامل ہیں مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے’

چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان نمبر ون پلیئر عقیل خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں سے بہترین کھلاڑی آگے آ رہے ہیں جس میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن اہم ترین کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی مجھے دعوت دی گئی میں یہاں پشاور میںمقابلوں کے لئے آیا اور ہمیشہ بہترین انتظامات پائے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مواقع ملنے پر وہ پشاور آئیں گے اور یہاں کی مہمان نوازی سے ہمیشہ کی طرح لطف اندوز ہوں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹینس کے کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین کوچنگ ‘سکواش کورٹس’کٹس اور مواقع فراہم کئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ پوری دنیا پر راج نہ کریں۔

تعارف: newseditor