پی سی بی نے ڈراپ ان پچز منصوبے کو موخر کرنے کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈراپ ان پچز کی تنصیب کے منصوبے کو موخر کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے، پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر واضح کردینا چاہتا ہے کہ اس منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے اور اس ضمن میں آسڑیلوی مٹی کی درآمد کیلئے آرڈر دیدیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائینگی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس ڈراپ ان پچز کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر ڈیمین ہوگ کو بحثیت کنسلٹنٹ تعینات کردیا گیا ہے وہ آئندہ ماہ پاکستان پہنچ کر کیوریٹرز سے تبادلہ خیال کرینگے جس کے بعد اس منصوبے پر مزید تیزی سے عمدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

error: Content is protected !!