ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سکاٹ لینڈ نے مقابلہ خوب کیا،کیویز بچ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کیویز ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔

جواب میں اسکاٹش ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گلین فلپس نے 33 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اسکاٹ لینڈ کے براڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا ، مائیکل لیسک 42 اور میتھیو کراس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسکاٹش ٹیم 173 رنز کے ہدف کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔

error: Content is protected !!