ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی ٹیگ بال اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کردیاگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی ٹیگ بال اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کردیاگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آپریشن سیدثقلین شاہ تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا، پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے صدر میاں ابصاررعلی، میاں راحت علی ،ٹیبل ٹینس کی انٹر نیشنل کھلاڑی اقراء رحمن اور ٹیبل ٹینس کو چ آمنہ خان بھی موجودتھیں۔

جنہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کراکیڈمی کا افتتاح کیا،کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں پر زور دیاکہ آپ نے ٹیگ بال کھیل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور خیبر پختونخواکانام روشن کرناہے یہ کھیل نیاضرور ہے لیکن اگر دل لگاکر کھیلاجائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔

پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹیگ بال اکیڈمی میں لیگ ٹورنامنٹ بھی جاری ہے اس لیگ میں خیبر پختونخواکی 9ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے صدر میاں ابصارعلی نے بتایاکہ پشاور میں منعقدہ اس لیگ کے انعقادکا اصل مقصد جنوری میں کھیلی جانیوالی ٹیگ بال کی انٹر نیشنل ٹورنامنٹ کیلئے تیاری ہے ،ایک ماہ تک جاری رہنے والے لیگ میں مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں ۔

error: Content is protected !!