ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،محمد عامر کا ایسا ریکارڈ جو اب تک نہیں ٹوٹ سکا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں اس وقت کونسا کرکٹر سب سے کم عمر اور کونسا کرکٹر سب سے عمر رسید ہے؟اگر آپ کو نہیں معلوم تو اس وقت جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے کم عمر کرکٹر افغانستان کے بیٹر رحمان اللہ گرباز ہیں، شارجہ میں جب انہوں نے سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ کھیلا تو ان کی عمر 19 سال 331دن تھی ، ٹورنامنٹ میں اس وقت عمر رسید کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں جو زندگی کی 42 بہاریں دیکھ چکے ہیں، اب تک ہونے والے تمام ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ مقابلوں میں سب سے کم عمر میں کھیلنے والے کرکٹر فاسٹ بائولر محمد عامر ہیں محمد عامر نے جب 2009 میں اوول کے میدان میں انگلینڈ کیخلاف میچ کھیلا تھا تو ان کی عمر صرف 17 سال 55 دن تھی

افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے جب 2016 میں ناگپور بھارت میں سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ کھیلا تھا تو وہ محمد عامر سے چار ماہ بڑے تھے ، اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ مقابلوں میں سب سے عمر رسیدہ کرکٹر کا اعزاز ہانگ کانگ کے ریان کیمبل کے پاس ہے 2016 میں جب انہوں نے ہانگ کانگ کی نمائندگی کی تو اس وقت ان کی عمر 44 برس تھی،آئی سی سی ٹیسٹ پلئینگ ملکوں میں عمر رسیدہ کرکٹر کا اعزاز آسڑیلیا کے براڈ ہوگ کے پاس ہے جنہوں نے 2014 میں آسڑیلیا کی نمائندگی کی تھی اس وقت ان کی عمر 43 برس تھی۔

error: Content is protected !!