آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پاکستان کے آصف علی کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے  نامزد کیا۔

آئی سی سی نے آصف علی کے ساتھ بنگلادیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا بھی نامزد کیے۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں اکتوبر کی کارکردگی پر ہوئیں۔

آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

error: Content is protected !!