ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں چیمپئن آسٹریلیا پونیت سنگھ نے خرید لی

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز میں چیمپئن آسٹریلیا پونیت سنگھ نے خرید لی

دبئی: سلیبریٹی کرکٹ لیگ میں پنجاب دے شیر کے مالک پونیت سنگھ نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم خرید لی ہے اس کے ذریعے پونیت سنگھ نے ڈبلیو سی ایل میں قدم رکھ دیا ہے ۔

ڈبلیو سی ایل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ایک پریمیئر کرکٹ لیگ ہے جس کے شریک مالک بالی ووڈ سٹار جے دیوگن ہیں۔لیگ کے میچز برمنگھم کے باوقار ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے

جس میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پونیت سنگھ کی ٹیم چیمپئن آسٹریلیا آمدہ سیزن میں زبردست کارکردگی دکھانے کو تیار ہے ،ٹیم میں شون مارش، بریٹ لی، ٹم پین اور بین کٹنگ جیسے وسیع تجربے کے حامل لیجنڈری کھلاڑی شامل ہوں گے۔

error: Content is protected !!