پاکستانی سٹار محمد زاہد ٹی 10 کے بعد پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کو بے تاب

 

پاکستانی سٹار محمد زاہد ٹی 10 کے بعد پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کو بے تاب

ابوظبی ( 06 دسمبر 2023) ٹی 10 لیگ نئے کھلاڑیوں کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں میں بھی گزشتہ 3 برس سے ٹی 10 کھیل رہا ہوں اور پر عزم ہوں کہ اچھا کھیل پیش کرکے کیریئر بناؤں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی نئے ابھرتے کرکٹ اسٹار کرنل آف کرکٹ محمد زاہد نے ابوظبی میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوران اپنے انٹرویرمیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 ایک اچھا فارمیٹ ہے اور بطور باولر وہ اسے انجوائے کررہے ہیں ۔

ٹی 10 ایک مختصردورائیے کا تیز ترین کھیل ہے اس میں بہترین باؤلنگ کرنا ہوتی ہے ۔ ان کی کوشش ہے کہ باؤلنگ میں بہترین مہارت کا استعمال کروں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی موجودگی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔
پی ایس ایل بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنا ایک خواب ہے

کیونکہ اپنے ملک کی لیگ میں شہولیت کی بات ہی الگ ہے لاہورز قلندر کی ٹیم نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا اور ٹی 10 میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیلا تھا۔ تاہم اگر موقع ملا تو پی ایس ایل میں بہترین کاردگی دکھاؤں گا ۔

واضح رہے کہ کرنل زاہد اس سے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کا نام آئندہ پی ایس ایل کی ڈرافنٹنگ لسٹ میں شامل ہے۔

 

 

error: Content is protected !!