چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل (جی ون) تائیکوانڈو چیمپئن شپ شروع ہو گئی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل (جی ون) تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے طاقت، مہارت اور جوش سے بھرپور مقابلے شروع ہوگئے۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں بین الاقوامی مقِابلوں کا افتتاح کیا، اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال رمدے، کورین سفیر سو سنگ پیو

وزیر کھیل گلگت بلتستان راجہ ناصر، ڈی جی پی ایس بی کرنل (ر) آصف زمان، صدر پی ٹی ایف کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، صدر ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن عمر سعید، کھلاڑی، آفیشلز اور ہزاروں شائقین موجود تھے۔ تین روز میگا ایونٹ میں پندرہ ممالک کے 500 سے زائد مرد و خواتین اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز مرد کھلاڑیوں کے مائنس 54 اور مائنس 68 جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مائنس 46 اور مائنس 57 کیٹگریز کے مقابلے ہوۓ

تاہم ان کیٹگریز کے میڈلز کا فیصلہ آج ہوگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ افغانستان، البانیہ، نیپال، اردن، قازقستان، عمان، مصر، ایران، ترکی، مراکش، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، ایل سلواڈور، کروشیا اور ڈبلیو ٹی ریفیوج کی ٹیمیں 16 گولڈ میڈلز کے لیے مقابلہ کررہی ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقتیب کل 8 نومبر 2021ء کو ہوگی۔

error: Content is protected !!