ایشیا لائنزنے انڈیا مہاراجہ کو ہرادیا ، ٹائٹل کے لئے ورلڈ جائنٹس کے مدمقابل

دوحہ کے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ سکائی نیٹ لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) ماسٹرز کے ایلیمنیٹر میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجہ کو شکست دیدی۔ انہوں نے اپنے آخری میچ میں انڈیا مہاراجہ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا بدلہ لیتے ہوئے 85 رنز سے شاندار فتح اپنے نام کی۔ ایشیا لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے اور انڈیا مہاراجہ کو 16.4 اوورز میں 106 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

انڈنا مہاراجہ کے حامیوں کے پاس کپتان گوتم گمبھیر کی 32 رنز کی شاندار اننگز کے علاوہ خوشی منانے کو کچھ نہ تھا۔ ایشیا لائنز کی جیت کے معمار اوپنر اوپل تھرنگا تھے جنہوں نے 31 گیندوں پر 7 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 50 رنز بنائے اور ان کے پارٹنر تلکارتنے دلشان نے 27 رنز اسکور کئے۔ دونوں نے مل کر 8.5 اوورز میں 83 رنز کی شراکت قائم کی اور بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ اوپل تھرنگا کو میچ کا بہترین قرار دیا گیا۔ فائنل ایشیا لائنز اور ورلڈ جانئٹس کے درمیان 20 مارچ کو کھیل جائے گا ۔

error: Content is protected !!