نیشنل سپیشل گیمز برائے خصوصی افرادی ایتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر

پشاور (نواز گوھر )ویل چئیر ریس کے 100میٹر ریس مردان کے شکیل نے جیتی جبکہ مردان کے ہی شیر خان دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی ریس میں اسلام آباد کی اقرا نے کامیابی حاصل کی ۔اور سونے کے تمغے کی حقدار ٹہری ۔ایبٹ آباد کی زینب نے چاندی کا میڈل جیتا۔ سی پی ون ریس گلگت بلتستان کے ذوہیب نے جیتی جبکہ ایس ائی ایف پشاور کے فہد دوسرے نمبر پر رہے۔ریس سٹینڈنگ لوئر لمب صوابی کے فواد یونس نے پہلی اور ایم ایس لاہور کے ذوہیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اپر لمب ریس ایس سی ایف پشاور کیمومن کے نام رہی۔ایم ایس لاہور کے شہر یار کی پوزیشن دوسری رہی۔ڈی وارف ون میں کوہاٹ کے نور زمان نے سونے اور پشاور کے عبداللہ نے چاندی کا تمغہ جیتا۔بریس ون ریس میں پی ایس آر لاہور کے رمضان بھٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔دوسرے نمبر پر ایم اید لاہور کے آصف قادر کی رہی۔کرچڈ ریس میں باجوڑ کے فرمان الدین نے پہلی اور مردان کے عمیر نے دوسری پوزیش حاصل کی۔

ویل چئیر ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں بنوں کے ابرار نے سونے اور صدہ دیر کے بلال نے چاندی کا تمغہ جیتا۔سٹینڈنگ کیٹیگفری ڈسکس تھرو میں مردان کے زاہد اللہ نے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر پی سی پی کے انور فرید رہے۔جیولن تھرو میں بھی دو کیٹیگری مقابلے ہوئے سٹینڈنگ میں بنوں کے فرحان نے پہلی اور صدہ دیر کے کامران نے دوسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح ویل چئیر میں صدہ دیر کے عطا اللہ نے کامیابی حاصل کی۔بنوں کے ابرار رنرز اپ رہے۔شارٹ پٹ ویل چئیر میں پشاور کے مشتاق پہلے اور اپر دیر کے ثنا اللہ دوسرے نمبر پر رہے۔سٹینڈنگ ون میں چترال کے احسان اللہ نے کامیابی حاصل کرلی۔نوشہرہ کے رفیع اللہ رنرز اپ رہیالیکٹرک ویل چئیر ریس میں پی سی پی کے ایم عالم نے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر پشاور کے کامل رہے۔

error: Content is protected !!