لنکا پریمیئر لیگ، فرنچائز ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈز کی تصدیق کردی

لنکا پریمیئر لیگ 2021 میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عامر سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی جگہ بنالی۔لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹیموں نے اپنے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی تصدیق کردی ہے، ان میں 5 فرنچائز ٹیمیں شامل ہیں، ان میں کولمبو اسٹارز، دمبولا جائنٹس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا کنگز اور کینڈی وارئیرز موجود ہیں جنہوں نے مقامی اور اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں سے اپنی ٹیمیں منتخب کیں۔

گال گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ، اسورو ادانا، طبریز شمسی، کوسل مینڈس، محمد عامر، سمیت پٹیل، سرفراز احمد، دنوشکا گوناتھلاکا، بھنوکا راجاپاکسا، دھانن جایا لکشن، انور علی، ڈی ایچ احسن پولینا تھرنگا، نوان تھوسہارا، لاہیرو مدوشنکا، دلشن مدوشنکا، آشیان ڈینیئل، کیون کوتھ تھیگوڈا، محمد شماز، سمیندا لکشن اور انجیلو جیاسنگھے کو منتخب کیا ہے۔

کولمبو اسٹارز نے کرس گیل، دشمانتھا چیمارا، احمد شہزاد، دلشن موناویرا، محمد عرفان، الامین حسین، تسکین احمد، پاتھم نیسانکا سلوا، لکشن سنداکن، سیکوگے پراسانا، من پریت سنگھ، گیہان روپاسنگہے، لاہیرو گماجی، ٹی ایم سمپاتھ، نوایندو فرنینڈو، جہان کیتھ زیون ڈینیئل، ملیندو مادورانگا، نالین پریادارشانہ، ہشن دومیندو رانا سنگھے، کانا گارا تھینام کابلیراج کو منتخب کیا ہے۔

اس کے علاوہ دمبولا جائنٹس نے اپنی ٹیم میں عمران طاہر، داسون شناکا، رائلی روسو، چمیکا کاروناراتنے، صہیب مقصود، اوڈیان اسمتھ، جوش لٹل، نیروشان ڈک ویلا، نوان پرادیپ، رمیش مینڈس، نجیبل اللہ زردان، تھرندو راتنایاکے، لاہیرو ادارا اگالا گاماگے، ساچا دی الویس سینیو راتنے، مدتھا لکشن، کالانہ پیریرا، سچیتھا جایا تھیلاکے، مدوشن روی چندراکمار، جنیتھ لیاناگے اور چمیکارا ادری سنگھے کو منتخب کیا ہے۔

جافنا کنگز نے اپنی ٹیم میں ڈوپلیسیس، تھیسارا پریرا، وہاب ریاض، وانندو ہاسارنگا، شعیب ملک، عثمان شنواری، رحمان اللہ گرباز، ایوشکا فرنینڈو، اوپل تھرانگا، چٹورنگا ڈی سلوا، جیڈن سیلز، سرنگا لکمل، اشین بندرا، مہیش تھکشانہ، چمیکا گناسیکارا، وجیاکانتھ ویاس کانتھ، تھیوندرم دنوشن، اشین رندیکا، رتھناراج تھینورادان، ویجیسوریا اراچگی کرشن سنجولا کو منتخب کیا ہے۔

کینڈی وارئیرز نے رومان پاول، چریتھ اسالنکا، کیمرون ڈیلپورٹ، لاہیرو کمارا، محمد متھون، نظم الاسلام اپو، مہدی حسن رانا، انجیلو پریرا، اسیلا گونارتنے، میلیندا سری وردانہ، امجد خان، اشین جایا رتنے، بنورا ادارا فرنینڈو، کمیندو مینڈس، کامل مشرا، ایانا سری وردھنے، نمیش ومکتھی، اڈارا جایا سندرا، شاشکا دلشن اور کلہارا سینارتھنا کو منتخب کیا ہے۔

آئی پی جی گروپ کے منیجنگ پارٹنر اور سی او او، جاوید غلام رسول نے کہا،لنکا پریمیئر لیگ 2021 کے اس سیزن میں بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کی اتنی طویل فہرست ملاحظہ کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کا انتخاب متوازن ہے جن کے درمیان سخت مقابلے ہوں گے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش کردہ کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے اور ہم لنکا پریمیئر لیگ 2021 کے درمیان بہترین کھیل ملاحظہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس لیگ میں مجموعی طور پر 600 کھلاڑی بشمول 300 غیر ملکی کھلاڑی اور 300 سری لنکن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ 

یہ عمل آن لائن منعقد ہوا جس میں 5 فرنچائز کے مالکان اور ایس ایل سی حکام نے شرکت کی۔ 

یہ لیگ 20 راؤنڈز پر مشتمل ہے جس میں کھلاڑیوں کی متعدد کٹیگریز جیسے لوکل اینڈ اوورسیز آئیکن پلیئر، لوکل اینڈ اوور سیز ڈائمنڈ پلیئر، لوکل اینڈ اوور سیز گولڈ پلیئر، اور لوکل اینڈ اوورسیز کلاسیک پلیئر شامل ہیں۔ 

ان کے علاوہ لوکل ایمرجنگ اور سپلیمنٹری لوکل راؤنڈز میں بھی سری لنکا کے نوجوان ٹیلنٹ کو منتخب پر توجہ دی گئی۔ 

واضح رہے کہ لنکا پریمیئرلیگ 2021 کا آغاز 5 دسمبر سے ہورہا ہے جو  23 دسمبر  تک جاری رہے گی۔

error: Content is protected !!