میچ کے بعد بابر اعظم کی سٹیڈیم کی صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی میچ کے بعد سٹیڈیم میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے پہلے میچ کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اعظم کو گرانڈ مین اور دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ گرانڈ کی صفائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر گرانڈ کی بانڈری کے پاس پڑی بوتلوں اور ٹشوز کو ڈسٹ بن میں ڈال رہے ہیں۔دوسری جانب بابر کے عقب میں کھڑے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی سٹیڈیم میں پڑے کچرے کو ڈسٹ بن کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!