ایشین گیمز ; پاکستان کا چھ مختلف کھیلوں کا 54 رکنی دستہ چین روانہ ہوگیا.

 

 

پاکستان کا چھ مختلف کھیلوں کے لئے 54 رکنی دستہ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے سکیورٹی انچارج کیپٹن محمد اشرف نے بتایا کہ 54 رکنی قومی دستے میں کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں۔

 

چھ کھیلوں کے مقابلوں میں ہاکی، سوئمنگ، سکواش، تائیکوانڈو، ٹینس اور ووشو شامل ہیں ۔

پاکستان گیمز میں 24 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا۔ ان کھیلوں میں آرچری، اتھلیٹکس، برج، بیڈمنٹن، باکسنگ،کرکٹ،

کلائیمنگ، فنسنگ، گالف، ہاکی، کبڈی، کراٹے، روئنگ، سیلنگ، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ ، ریسلنگ اور ووشو شامل ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!