نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل سدرن پنجاب وائٹس نے جیت لیا

سدرن پنجاب وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب بلیوز کی ٹیم کو نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، میچ کے آخری روز سدرن پنجاب کی ٹیم نے اپنی بقیہ اننگز 187 رنز کے سکور پر دوبارہ شروع کی اور ٹیم نے جیت کیلئے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 65 ویں اوور میں حاصل کرلیا ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جب سدرن پنجاب کی ٹیم کو جیت کیلئے صرف 23 رنز درکار تھے تو اس کے بلے باز محمد امر 48 کے انفرادی سکور پر پر پویلین لوٹ گئے تاہم فیصل اکرم اور اویس نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا،

فائنل میچ کے اختتام پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ سدرن پنجاب وائٹس کے محمد شہزاد کو دیا گیا اور انہیں پچیس ہزار روپے نقد انعام ملا، ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا اعزاز سدرن پنجاب وائٹس کے محمد شہزاد ہی کو ملا جس پر انہیں پچاس ہزار روپے نقد انعام ملا، ٹورنامنٹ کے بہترین بائولر کا اعزاز سنٹرل پنجاب بلیوز کے احرام نواب کو دیا گیا جس پر انہیں پچاس ہزار روپے نقد انعام ملا، انہوں نے مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!