قومی ویمن تائیکوانڈو ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ شرکت کیلئے کل سعودی عرب روانہ ہو گی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن تائیکوانڈوٹیم ورلڈچیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل (22نومبر)اسلام آباد سے ریاض، سعودی عرب روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے بتایاکہ منیجر صبا شمیم اور ہیڈکوچ ناجیہ خان کی قیادت میں پاکستان ویمن تائیکوانڈو ٹیم نقش ہمدانی (-53کلوگرام)، نور رحمان(-57کلوگرام) اور زویا صابر (-62کلوگرام) پر مشتمل ہے۔ تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ، ورلڈ تائیکوانڈو کے زیراہتمام 24سے 28نومبر 2021ء تک سعودی عرب کے شہرریاض میں منعقدہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میںچیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت اور غیرملکی کھلاڑیوں سے مقابلوں کے بعد پاکستان ٹیم کوبہترین تیاری کاموقع ملاہے اورانشاء اللہ ورلڈچیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرے گی، اس سے خواتین کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ بہترہوگی اور اگلے سال ہونیوالے انٹرنیشنل مقابلوں کی بہترین تیاری کاموقع ملے گا۔

error: Content is protected !!