وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، پشاورریجن ہاکی ٹرائلز کا آغاز

پشاور(سپورٹس رپورٹر)وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کے خواتین ہاکی ٹرائلزعبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگئے ٹرائلز میں پشاور ریجن کی سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، اس موقع پرسابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور صدر ن لیگ خواتین یوتھ وینگ آمنہ سردار مہمان خصوصی تھی ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایچ ای سی رفاقت علی ناز،یوتھ ونگ خیبرپختونخوا ترجمان ایڈوکیٹ فائزہ ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ ثمین، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اﷲ،مس نجمہ قاضی ، مس روزنین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام’معاون خصوصی شزا فاطمہ کی نگرانی میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے گزشتہ روزشہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں خواتین ٹرائلز شروع ہوگئے جس میں کثیر تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز نیشنل کھلاڑی ضیاء الرحمان بنوری اور اصف اسلام اور مس صدف کے زیرنگرانی منعقد ہوئے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور صدر ن لیگ خواتین یوتھ وینگ آمنہ سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں آج خواتین کی ہاکی ٹرائلز میں بچیوں کی زیادہ تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے اور ساتھ ہی حکومت کی مشکور ہوں اسطرح بہترین ایونٹ کے انعقاد پر کیونکہ اسطرح سرگرمیوں سے ان بچوں کی چھپی ٹیلنٹ سامنے آسکتی ہے اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ ہ تندرستی ہزار نعمت ہے تو اسطرح کے ایونٹ سے بچیوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما بھی ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کے آج کل کے سوشل میڈیا دور میں بچیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا قابل تحسین ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایچ ای سی رفاقت علی ناز نے کہا کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیاد مقصد ملک بھر میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے اس پروگرام میں بارہ مردوں کے جبکہ 10 خواتین کے مختلف گیمز شامل ہے اور ہاکی کا ایونٹ بھی اسی کی ایک کڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایچ سی سی کی پوری کوشش ہے کہ ان گیمز میں میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے انتخاب کو یقینی بنایا جائے کیونکہ میرٹ پر انتخاب ہی سے قومی اور بین الا قوامی سطح پر میڈلز جیتنے کے مواقع مل سکتیں ہیں، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں گے۔

error: Content is protected !!