پشاور ( سپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن آرچری چیمپئن شپ شہید بینظیر بھٹو ومن یونیورسٹی پشاور میں پروقار تقریب میں اختتام پزیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ لاہور یونیورسٹی نے1247 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی دوسرے نمبر پر پنچاب یونیورسٹی کی ٹیم رہی جنہوں نے1160 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ کراچی یونیورسٹی1095 پوائنٹس کے ساتھ تیسری نمبر پر رہی ، انفرادی مقابلوں میں یونیورسٹی آف پنجاب کی سعدیہ نے سب سے زیادہ 524 پوائنٹس حاصل کئے دوسرے نمبر پر کراچی یونیورسٹی کی قرت العین رہی جن کی پوائنٹس کی تعداد 418 رہی ۔
تیسری نمبر پر یونیورسٹی آف لاہور کی نوشین نے 399 پوائنٹس حاصل کئے دو روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 یونیورسٹیزکی ٹیموں نے شرکت کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ عالمی سکواش چیمپین قمر زمان تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بینظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ سمین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس روزمین ریاض، کوچ مس سلمہ فیض،پختونخواآرچری کلب کی صدر سارہ خان،والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار اورذکیہ حمید سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام آل پاکستان انٹریونیورسٹی آرچری چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کہا کہ جیتنے اور ہارنے والے کھلاڑی دونوں داد کے مستحق ہے دونوں ٹیموں نے محنت کی اور فاینل سٹینڈ پر پہنچے ۔
خوشی کی بات یہ ہے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیں نے اس چیمپین شپ میں شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شہروں کے وومن یونیورسٹیوں کے طالبات کا چیمپئن شپ میں شرکت قابل تعریف ہے کیونکہ بد قسمتی سے خواتین کی کھیلوں میں دلچسپی نہ ہونے کی برابر ہے۔خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے کھیلوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے کیونکہ خواتین آبادی کے نصف ہے اور ایک صحت مندانہ معاشرے کے قیام میں خواتین ایک اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر شہید بینظیر ومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راضیہ سلطانہ نے بھی خواتین کے کھیلوں پر کافی توجہ دی ہے جس کی وجہ سے نصاب کیساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طالبات کھیلوں میں بھی اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 15 یونیورسٹیز کی شرکت ایک خوش آئند بات ہے چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات باہم پہنچائی ۔انہوں نے سیکرٹری سپورٹس اور ڈائریکٹر یٹ سپورٹس کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا ۔چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف پنجاب لاہور،لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی،بہاودین ذکریہ یونیورسٹی ملتان، دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،لاہور گیرزن یونیورسٹی،یونیورسٹی آف مینجمنٹ & ٹیکنالوجی لاہور،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور،یونیورسٹی آف لاہور،انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی،یونیورسٹی آف کراچی،یونیورسٹی آف صوابی،عبدالولی خان یونیورسٹی مردان،سرحد یونیورسٹی آف سائنس & انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور،یونیورسٹی آف سرگودھا اور میزبان شہید بینظیر بھٹو ومن یونیورسٹی پشاور کے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں شرکت کی