کوہلر-کیڈمور اور بینٹن کی شاندار اننگز ، دکن گلیڈی ایٹرز کو بڑی فتح

دکن گلیڈی ایٹرز نے پیر کو ابوظہبی T10 میں 112 رنز کا ہدف عبور کرنے کے بعد دہلی بلزکو 9وکٹوں سے شکست دے دی۔ گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی بلے باز ٹام کوہلر-کیڈمور (19 گیندوں پر 51*) اور ٹام بینٹن (21 گیندوں پر 44) نے 6.3 اوورز میں 100 رنز کی ابتدائی شراکت داری قائم کی۔کوہلر-کیڈمور نے عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے تیسرے اوور میں عادل رشید کو چار چھکے مارے۔ بینٹن نے چھٹے اوور میں ڈوین براوو کو دو باو¿نڈری ماری۔ ڈومینک ڈریکس نے ساتویں اوور میں بینٹن کو آو¿ٹ کیا، تاہم، آندرے رسل آئے اور آٹھویں اوور میں ڈوین براوو کی گیند پر لگاتار دو باو¿نڈری لگا کر کامیابی حاصل کی۔


اس سے قبل، ریلی روسو اور رحمن اللہ گرباز نے دہلی بلز کے لئے دوسرے اوور میں اوڈین اسمتھ کی گیند پر دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ روسو نے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اکیلے ہی دہلی بلز کے اسکور کو 8.4 اوورز میں 101/7 تک لے گئے، وہ ٹائیمل ملز کے ہاتھوں 21 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔


دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے آندرے رسل 3/17 کے اعداد و شمار کے ساتھ بہترین باولر ثابت ہوئے۔ ویسٹ انڈین نے کپتان ڈوین براوو، ڈومینک ڈریکس اور فضل الحق فاروقی کی وکٹیں لے کر دہلی بلز کی بیٹنگ لائن اپ پر زبردست دباو¿ ڈالا۔ دکن گلیڈی ایٹرز نے آخری دو اووروں میں دو رن آو¿ٹ کیے اور دہلی بلز کو 112 کے مجموعی اسکورپر آو¿ٹ کر دیا۔

مختصر سکور: دکن گلیڈی ایٹرز 115/1
(ٹام کوہلر-کیڈمور 51*، ٹام بینٹن 44، ڈومینک ڈریکس 1-18)
نے دہلی بلز کو
112 آل آو¿ٹ سے ہرا دیا (ریلی روسو 48، شیرفین ردرفورڈ 19، آندرے رسل 3-17 سے) .

تعارف: newseditor