کھیلوں میں پاکستان کے شاندار ماضی کوواپس لانے کیلئے ہم سب کومشترکہ جدوجہدکرنا ہوگی ،کرنل(ر) آصف زمان

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان نے کہا ہے کہ کھیلوں میں پاکستان کے شاندار ماضی کوواپس لانے کیلئے ہم سب کومشترکہ جدوجہدکرنا ہوگی جس کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے مل جل کرکاوششیں کی جائیں کھیل کے میدان سے آنے والی ہراچھی خبر پاکستان میں کھیل کی ترقی اور فروغ میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے عالمی سطح پر ملک کاپرچم سربلند کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں 24سے 28نومبرکھیلی جانے والی ورلڈ تائیکوانڈو ویمنزاوپن چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشلزسے ملاقات کے موقع پرکیا

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر)وسیم جنجوعہ بھی اس موقع پرموجود تھے ڈی جی پی ایس بی کرنل (ر) آصف زمان کاکہنا تھا کہ ہمیں قومی تائیکوانڈو کے دستے سے اچھے نتائج کی امید ہے میری خواہش ہے کہ دیگر اسپورٹس کی طرح تائیکوانڈو کے کھیل کوبھی ملک میں بھرپورفروغ حاصل ہو اسلام آباد میں رواں ماہ کھیلی گئی چیف آف آرمی سٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کھیلنے کا تجربہ اس ایونٹ میں ہماری خواتین کھلاڑیوں کیلئے بہت معاون ثابت ہوگا پی ٹی ایف کے صدرر کرنل(ر)وسیم جنجوعہ کاکہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تومزید بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں

جو فیدریشن پاکستان کیلئے میڈلز لارہی ہیں ان کے ساتھ حکومت کو زیادہ تعاون کرنا چاہئے ورلڈ تائیکوانڈو ویمنزاوپن چیمپئین شپ کیلئے ہماری ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں کھلاڑی صرف ملک کیلئے جیت کا جذبہ ساتھ لے کرجارہے ہیں اور سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس ایونٹ سے نہ صرف ہماری خواتین کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں مزیدبہترآئے گی بلکہ اگلے سال ہونیوالے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں کی بہترین تیاری کاموقع ملے گا دریں اثناء ورلڈ تائیکوانڈو ویمنزاوپن چیمپئین شپ کیلئے پاکستان کا پانچ رکنی دستہ ریاض پہنچ گیا قومی ویمن تائیکوانڈو ٹیم میں نقش ہمدانی (-53کلوگرام)، نور رحمان(-57کلوگرام) اور زویا صابر (-62کلوگرام) کیٹیگری میں حصّہ لیں گی صبا شمیم مینیجر اورناجیہ رسول ٹیم کی ہیڈ کوچ ہیں

تعارف: newseditor