آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مینز آرچری چیمپئن شپ زرعی یونیورسٹی پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام مردوں کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آرچری چیمپئن شپ زرعی یونیورسٹی پشاور میں شروع ہوگئی،چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 13 یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،مہمان خصوصی وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے چیمپئن شپ کا باضابط افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت پورے ملک میں مختلف یونیورسٹی کی سطح پر مرد و خواتین کے کھیلوں کے مقابلے جاری ہے جس کا انعقاد مختلف یونیورسٹی کی سطع پر کیا جارہا ہے۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مینز آرچری چیمپئن شپزرعی یونیورسٹی پشاور میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے 13 یونیورسٹیاں شرکت کررہی ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت تھے

ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی بلال خان مروت سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔وائس چانسلر جہان بخت نے ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یہ اچھا سلسلہ ہے کہ تمام گیمز کا انعقاد مختلف یونیورسٹیوں میں کرایا جارہا ہے تاکہ تمام یونیورسٹیوں کے طلبہ اور طالبات کو کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کئے جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں بھی طلبہ کے لئے تمام کھیلوں کے مواقع موجود ہیں اور ان پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے کیوں کھیل نصاب کا حصہ ہے جس سے طلبہ اور طالبات کی جسمانی اور ذہنی نشانما ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 یونیورسٹیوں کی ٹیموں کی شرکت ایک اہم قدم ہے جس کے لئے ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور منجمنٹ پوری طرح اقدامات اٹھارکھے ہیں۔اخر میں انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی بلال خان مروت اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور اس چیمپئن کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور،آئی بی اے کراچی،یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور،یونیورسٹی آف کراچی،یونیورسٹی آف سرگودھا،یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور،لاہور گریزن یونیورسٹی،سپیرئیر یونیورسٹی آف لاہور،دی یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور،یونیورسٹی آف لاہور اورعبدالوالی خان یونیورسٹی مردان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہے۔

تعارف: newseditor