انٹر سکولز جمناسٹک چمپئن شپ پریزنٹ ٹائمز پبلک سکول اینڈ کالج نے اپنے نام کر لی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر )انٹر سکولز جمناسٹک چمپئن شپ پریزنٹ ٹائمز پبلک سکول اینڈ کالج نے اپنے نام کر لی جبکہ آرمی پبلک نے دوسری اور ایمپریسو سکول نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے انعامات تقسیم کئے جبکہ سیکریٹری کے پی کے جمناسٹک راجا بابا اور کوچ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے جمناسٹک بابو گل نے ججز کے فراءض انجام دیئے

ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پریزنٹ ٹائمز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل عرفان طالب اور ڈی ایس او وسیم فضل اعوان کے تعاون سے پریزنت تائم میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پانچ سکولز جن میں آرمی پبلک سکول ایمپریسو سکول ینگ سکالر سکول انٹر نیشنل سکول کو ڈوبہ پریزنٹ ٹائمز پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد نے ایونٹ میں حصہ لیا

ایونٹ میں سمر سالٹ فرنٹ وھیل بیک فلک فرنٹ رول ہینڈ سٹینڈ اور دیگر سکلز شامل تھیں ایونٹ میں پریزنٹ ٹائمز کے حامد نے بہترین کھیل پیش کیا اورپریزنٹ ٹائمز نے 25 پوائنٹ لیکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی اعزاز علی حمزہ امان اور دیگر بچوں نے اپنی سکلز دکھا کر حاضرین کے دل جیت لئے جبکہ آرمی پبل نے 20اپوائنٹسلیکر دوسری پوزیشن اپنے نام سمیٹی اور ایمپریسو سکول نے 15 پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

اس موقع پر طارق محمود راجا بابا اور بابو گل کا کہنا تھا کہ جمناسٹک کے کھیل کے فروغ کے لئے سکول لیول پر ایونٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے اور ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل جمناسٹک ایبٹ آباد کامیابی سے اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر پرنسل عرفان طالب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سردار رضوان اور شوکت حسین نے کہا جمناسٹک کے کھیل کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے اور بہت جلد ایک اچھا ڈویژنل ایونٹ منعقد کراےیں گےجس میں ہزارہ ریجن کی تمام ٹی میں حصہ لیں گی

تعارف: newseditor