نیشنل آرچری چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز

لاہور میں اگلے ہفتے سے شروع ہونیوالے نیشنل آرچری چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں منعقد ہوئے، کے پی آرچری ٹیم کے انتخاب کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے آرچری ٹیم کے ٹرائلز کی نگرانی کی جس میں انڈر 15اور انڈر 19 سمیت اوپن ٹرائلز میں کم و بیش تیس کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا

ٹرائلز کا عمل صبح دیا گیا تھا تاہم سکولوں میں بچوں کے امتحانات کے پیش نظر ٹرائلز ایک بجے سے چار بجے تک خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ تک کروائے گئے.خیبر پختونخواہ کی ٹیم کا انتخاب کرنے کے بعد یہ ٹیم سولہ مارچ کو لاہور میں ہونیوالے نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرینگی.

error: Content is protected !!