پی ایس ایل9 ؛ ملتان سلطانز اور نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نسیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے باؤلر نسیم شاہ پر اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

کرکٹر نسیم شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی آخری بال کے بعد غصے میں اسٹمپ کو لات ماری تھی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا اس کے علاوہ نسیم شاہ نے بھی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں محسوس کی گئی۔ الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے لگایا تھا۔

دوسری جانب ، اسی میچ میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ میچ ریفری روشن مہاناما نے سلطانز کو اپنے ہدف سے ایک اوور کم ہونے کا حکم دیا، جنہوں نے فیصلے پر پہنچنے سے پہلے وقت کے الاؤنس کو مدنظر رکھا۔

اس طرح کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر کھلاڑی پر اس کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ھے۔

یاد رھے یہ میچ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا تھا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے7 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کرلیا تھا۔

error: Content is protected !!