دوروزہ ایس ایس بی اسپیشل گیمز 2022 کا آغاز ہوگیا

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) خصوصی افراد میں صلاحیتو ں کی کمی نہیں ہوتی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان سے جکسطرح کام لیتے ہیں۔اس سلسلے میں لائیو اسپورٹس اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ ۔حکومت سندھ کا محکمہ کھیل ونواجونان امور اور پاکستان رینجرز کا کردار بہت اہم ہے سب نے ملکر خصوصی افراد کے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا۔ اولمپئن سمیع اللہ خان۔این ای ڈی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلکس میں لائیو اسپورٹس اور پروفیسر ٹرسٹ کے زیر اہتمام حکومت سندھ محکمہ ککھیل ونوجوانان امور اور پاکستان رینجرز سندھ ۔این ای ڈی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایس ایس بی اسپیشل گیمز 2022 کا آغاز ہوگیا۔ایونٹ کا افتتاح اولمپئن سمیع اللہ خان نے کیا

 

دیگر مہمانوں میں برگیڈیر سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز سندھ شبیر محمد خان ۔رینجرز 72 ونگ کرنل مصور حسین ۔میجر عمران ۔اولمپئین اصلاح الدین صدیقی ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد۔اداکار ایاز خان۔این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی ۔انجئنر سید وصی الدین۔ڈاکٹر علی حسن محمود۔لیفٹنٹ عائشہ سلیم ۔ایونٹ میں شریک 21 اسپیشل کے پرنسپلز اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کی سرپرست مسز فریحہ فہمین مقصود نائب صدر زیڈ ایچ خرم، اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت 700 سے زائد ایتھلیٹ ۔اسپیشل بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

 

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز سندھ برگیڈئیر محمد شبیر خان نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے میں اہم مقام دلوانے کے لیے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی اولمپئین سمیع اللہ خان جو پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کے صدر بھی ہے انکا کہنا تھا کہ خصوصی افراد میں صلاحیتو ں کی کمی نہیں ہوتی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان سے کسطرح کام لیتے ہیں۔اس سلسلے میں لائیو اسپورٹس اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ ۔حکومت سندھ کا محکمہ کھیل ونواجونان امور اور پاکستان رینجرز کا کردار بہت قابل تعریف ہے سب نے ملکر خصوصی افراد کے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا۔ایونٹ کے افتتاح روز ویل جئیر ریس ۔50 میٹر ریس اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔فاتح کھلایوں میں سمیع اللہ خان ۔برگیڈیر شبیر محمد خان ۔ونگ کمانڈر سمیت کرنل مصور حسین ودیگر شخصیات نے میڈلز تقسیم کیے ۔اس موقع پر برگیڈیر شبیر محمد خان اسپیشل کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر بہت خوش ہوئے۔ پہلے روز کے مقابلوں میں( کے وی ٹی۔سی)۔ جی وی ٹی سی۔(پی این ایس ) اور سائنوسا اسکول نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تعارف: newseditor