دوسرا کمبیکس خیبر پختونخوا سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا کمبیکس خیبر پختونخوا سیٹلائٹ سکواش ٹورنامنٹ قمر زمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگیا جس میں مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر وسیکرٹری اعلیٰ تعلیم محمد دائود خان نے افتتاح کیا، سابق عالمی چیمپئن قمر زمان، سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر وزیر محمد ، خزانچی شیر بہادر، سابق عالمی نمبر دو محب اللہ، کمبیکس سپورٹس کے سی ای او عمر سعید ، ڈائریکٹر عارف علی اور چیف اآرگنائزر منور زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دائود خان نے کہا کہ بچوں کو کھیلنے کیلئے بھیجنے پر والدین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹورنامنٹ اور سکواش ایسوسی ایشن کا مقصد نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے تاکہ نئے کھلاڑی سامنے آئے جنہیں تربیت ورہنمائی فراہم کی جائے گی نئے کھلاڑیوں سے کوئی نہ کوئی عالمی چیمپئن بن کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ کم عمری میں بچوں کو سکواش تربیت وکوچنگ اور بنیادی سطح پر کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے محکمہ تعلیم کے ساتھ حکمت عملی وضع کرلی ہے سکول سطح پر ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے ضلعی دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں سکول سطح پر جو کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہیں کوچنگ اور تربیت دیکر آگے لایا جائے گا ان کھلاڑیوں کو سکالرشپ اور سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچے سرمایہ ہیں انہیں بنیادی سطح پر مواقع اور سہولیات دیں گے، نمایاں مقام بنانے کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے کھلاڑیوں کو محنت کرتے ہوئے فٹنس پر توجہ دینا جبکہ پریکٹس اور مسلسل وزرش اپنی عادت بنانا ہوگی۔افتتاحی روز مردوں کے پہلے رائونڈ میں

 

نور زمان نے ماجد احمد خان کو گیارہ تین، گیارہ پانچ، گیارہ پانچ سے، حذیفہ شاہد نے طلحہ سعید کو گیارہ چھ، گیارہ سات، گیارہ چار، محمد اذلان خاور نے معین الدین کو بارہ دس، گیارہ نو ، گیارہ دو سے، فراز محمد نے عبداللہ خان کو تین صفر، وقار محبوب نے انس خان کو گیارہ، گیارہ سات، گیارہ دوسے، ذیشان ملک نے زوریز نعیم کو گیارہ چھ، گیارہ چھ، گیارہ سات سے، عزیر شوکت نے محمد حکمت یار خان کو گیارہ چار، گیارہ دو، گیارہ چھ سے، سلمان سلیم نے نعمان خان کو گیارہ نو، گیارہ سات، گیارہ تین سے اور وقاص محبوب نے کاوش فرخ کو گیارہ تین، گیارہ پانچ اور گیارہ چار سے ہراکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔لڑکیوں کے پہلے رائونڈ میں نور الہدیٰ، نورینہ شمس، نمرہ عقیل، حرا عقیل، کائنات عامر، ایمن شہباز، کومل خان اور روشنا محبوب کو بائے ملا جبکہ زہریٰ عبداللہ نے رونق سلیم کو گیارہ پانچ، گیارہ پانچ، گیارہ تین،آمنہ ملک نے مناحل عقیل کو تیرہ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ نو، گیارہ نو سے، مہوش علی نے حفصہ یوسف کو گیارہ دو، گیارہ چار اورگیارہ پانچ سے ہرایا۔

error: Content is protected !!