ٹائیگر ووڈز کو ورلڈ گالف ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا

امریکا کے گالفر ٹائیگر ووڈز کو ورلڈ گالف ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔ٹائیگر ووڈز کا ہال آف فیم میں شمولیت پر کہنا ہے کہ میں یہاں اکیلے نہیں پہنچا، یہ پوری ٹیم کا ایوارڈ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے والدین، سرپرست اور دوست اس میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے 15 میجر ٹائٹل جیتے ہوئے ہیں، وہ جیک نکلوس کے 18 ٹائٹل کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

error: Content is protected !!