آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ نے بھارت کو 62 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 62 رنز سے ہرا دیا، ہوم ٹیم نے 9 وکٹ پر 260 رنز بنائے، جبکہ بھارتی ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہیملٹن میں بھارت کے خلاف ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ تو 9 رنز پر گر گئی ، لیکن پھر اس کی بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی ، صوفی ڈیوائن 35 ، امیلیہ کیر نے 50 رنز بنائے۔

ایمی سیٹر ویٹ نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کیٹی مارٹن نے بھی 41 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کا اسکور 9 وکٹ پر 260 رنز رہا، پوجا وسٹ راکرنے 4 وکٹ حاصل کیے۔جواب میں بھارت کی بیٹنگ لائن کیوی بولرز کے سامنے پر اعتماد بیٹنگ نہ کرسکی، صرف ہرمن پریت کور نے 71 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن پھر بھی ٹیم 198 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔

 

امیلیہ کیر اور لیہ تاہوہو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیوزی لینڈ نے 62 رنز کی فتح کے ساتھ 2 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل جنوبی افریقا کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گی۔

error: Content is protected !!