آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جرمانہ

نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ کردیا گیا ہے، آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی کی شق 2.22 کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ہر اوور پر ٹیم کو میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھارت کیخلاف میچ میں اپنے کوٹے کے پچاس اوور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرانے میں ناکام رہی اور میچ ریفری کے مطابق دو اوور زائد وقت میں کرائے جس پر ٹیم کو میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!