وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹپروگرام،ہزارہ ریجن میں ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس لیگ کے تحت مرد وخواتین ٹرائلز والی بال ٹرائلزہزارہ ریجن میں ہوگئے،دو روز ہ ٹرائلز میں دو سو سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں کیمپ کیلئے گیارہ گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ہری پور ڈسٹرکٹ کے صدر حامد شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم، ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل سلیکٹر عبدالرحیم ہزارہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ہزارہ یونیورسٹی خالد جلال شاہ، ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ،سلیکٹر ہدایت اللہ خان، خواتین سلیکٹر نیشنل کھلاڑی عائشہ اور سعدیہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

 

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام مردوں جبکہ مانسہرہ یونیورسٹی کے زیراہتمام خواتین ٹرائلز میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت منعقدہ یہ ٹرائلز ملک بھر کے 25 مقامات پر منعقد کیے جارہے ہیں جن میں 15 سے 25 سالہ نوجوان طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔

 

 

 

 

ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا مقصد ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کو تلاش کرنا اوران کو کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم کی مشیر برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبوں کا آغاز کررکھا ہے، جن میں خواتین کو مردوں کے برابر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کھیلوں سمیت ہرشعبہ زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار نبھا سکیں۔

error: Content is protected !!