ایشن روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان

 

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے 41 ایشین روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ جو کہ 25 سے 29 مارچ تک دوشبے تاجکستان میں منعقد ہو رئی ہے قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کا چنا حالیہ نیشنل روڈ چمپئن شپ گوادر کے دوران کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کی بہتریں کارکردگی کی بنیاد پرسلیکشن کئی گئی تھی ۔ سلیکشن کمیٹی نے 12 کھلاڑیوں میں سے 6 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔اس میں ایلیٹ ،انڈر 23 اور جونیئر کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم اس تین ایونٹ میں شرکت کرے گی جسمیں انفرادی ٹائم ٹرائل اور روڈ ریسز میں شرکت کرینگے ٹیم میں علی الیاس،محسن خان،شاہ ولی،افنان عزیز,علی آغا اور یوسف شامل ہیں۔ٹیم کا کمیپ کراچی میں جاری ہے ٹیم کے ساتھ منیجر کم کوچ نثار احمد اور ساجد ٹیم کے مکینک کے طور پر جائے گے۔ایشن سائیکلنگ کنفیڈریشن کا اجلاس جوکہ اس چمپئن شپ کے دوران ہو گا اس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے سید اظہر علی شاہ صدر اور معظم خان جنرل سکریٹری پاکستان کی نمائندگی کرے گے۔قومج ٹیم 22 مارچ کو دوشبے تاجکستان کے لئے روانہ ہو گی۔

error: Content is protected !!