ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ پشاورمیں شروع ہوگئی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس پر شروع ہو گئی’اکائونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا مرتضیٰ خان نے باقاعدہ طور پر شاٹ لگا کر مقابلوں کاافتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر’صدر ڈی آئی جی سلیم مروت’سینئر نائب صدرپروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس’ سیکرٹری عمرایاز خلیل’ سیکرٹری کے پی اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقار بٹ’ ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ’ ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس طارق خان’ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلیم رضا’ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ‘ چیف کوچ شفقت اللہ’ اے ڈی ذاکر خان’آرگنائزنگ کمیٹی کے ذاکر اللہ’ نعمان’ شاہ حسین’ رومان خان’ شاہد آفریدی ‘ شاکر اللہ ‘مبارک شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’چیمپئن شپ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت صوبہ بھر سے 170 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جس کے لئے انعامی رقم ایک لاکھ پچاس ہزار روپے رکھی گئی ہے

مہمان خصوصی اکائونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا مرتضیٰ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن’کے پی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ٹینس کا یہ میلہ سجایا گیا ہے جس میں ٹاپ رینکنگ پلیئرز شامل ہیں کھلاڑیوں کو اسی طرح مواقع ملتے رہیں تو وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ’بہترین سہولتوں کیساتھ بہترین ڈائٹ اور خاص طور پر حوصلہ افزائی ملنی چاہئے سپانسرز کو اس کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے بھی آگے آنا چاہئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل طرز کے مقابلے ہونے چاہئیں اس کیساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ سمیت دیگر بڑے اداروں کیساتھ بات کرکے اس کھیل کی ترقی کے لئے بھی اقدامات ضروری ہیں’ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی کافی برس تک ٹینس کے اچھے کھلاڑی رہے ہیں انہیں کھلاڑی کی مشکلات کا علم ہے انہوں نے کہا کہ انٹر سکولز کی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں گراس روٹ لیول سے ہی ٹیلنٹ ملتا ہے اس کے لئے محنت کی ضرورت ہے

سکولوں سے ٹیلنٹ کوتلاش کرنا چاہئے اور پھر ان بہترین کھلاڑیوں کو گروم کرنا چاہئے تب اچھی ایج میں پہنچتے ہی اچھے کھلاڑی تیار ہوسکتے ہیں’ چیمپئن شپ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخلیل نے کہا کہ ا چیمپئن شپ میں مینز سنگل،مینز ڈبل، بوائز انڈر 10 سنگل، بوائز انڈر 13 اور بوائز انڈر 18 کیٹگری میں کھلاڑیوں صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں جس میں خیبر پختونخوا سمیت پاکستان ائیرفورس، پاک واپڈا،ایس این جی پی ایل اور پولیس کے کھلاڑی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں حال ہی میں ڈیوس کپ کھیلنے والے کھلاڑی شعیب خان اور خیبر پختونخوا کے بین الا قوامی کھلاڑی برکت اللہ،یوسف علی،اعجاز احمد،ثاقب عمر،عاقب عمر،کاشان عمر،حمزہ رومان،حامد اسرار اور عزیر خان شرکت کررہے ہیں ٹاپ رینکنگ پلیئرز کی موجودگی سے جونیئر کھلاڑیوں کو بھی بہترین کھیل کا موقع ملا ہے اور وہ اس سے اپنے کھیل میں مزید بہتری لا سکتے ہیں جبکہ امید ہے کہ ہمارے صوبے کے ٹاپ رینک ٹینس کھلاڑی مزید ترقی کریں گے اور ملک و قوم کے لئے مزید انٹرنیشنل اعزازات حاصل کریں گے۔

error: Content is protected !!