سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہونا شروع

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلوں کی رونقیں کئی سالوں بعد بحال ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خصوصی ہدایات پر بین الاقوامی سطح پر کھیلے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ روواں سال اور آئندہ برس کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے منعقد ہونگے جن میں کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز،اسلامک سالیڈیٹری گیمز اور سائوتھ ایشین گیمز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مختلف نو کھیلوں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اسلام آباد اور لاہور میں لگائے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں والی بال، کبڈی،کراٹے،تائیکوانڈو اور ہینڈبال جبکہ لاہور میں ووشو، ہاکی، ریسلنگ اور ویٹ لیفٹگ کے تربیتی کیمپ شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ برس کھیلی جانے والی سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کررہا ہے جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

error: Content is protected !!