آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 36.2 اوورز میں 134 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے اوپنر سمرتی مندانا 35 ریچا گوش 33 اور جولان گوسوامی 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ، انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین نے چار وکٹیں حاصل کیں، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 31.2 اوورز میں حاصل کرکے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا، انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیتھر نائٹ نے 53 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ ناٹ سیویئر 45 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، بھارت کی جانب سے میگھنا سنگھ تین وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہیں انگلینڈ کی چارلی ڈین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor