آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کیلئے مشاورت کا عمل جاری

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج بدھ یا کل جمعرات کو متوقع ہے، قومی ون ڈے اسکواڈ کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ون ڈے اسکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حسن علی وائٹ بال ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں ، حیدر علی کے لیے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، شان مسعود اور محمد حارث کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد نواز فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔

error: Content is protected !!