پاکستان ویل چیئر ٹینس ٹیم نے انطالیہ ترکی میں بی این پی پریباس آئی ٹی ایف ویل چیئر ٹینس کوالیفائر کپ میں بھارت کو 2-1 سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ یہ 73 سال میں پاکستان ویل چیئر ٹینس ٹیم کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ تھا۔ پاکستان کے فدا حسین پہلے سنگلز مقابلے میں کوئی گیم نہ جیت سکے لیکن پاکستان کے آصف عباسی نے اپنے بھارتی حریف کو چھ صفر سے شکست دیکر حساب برابر کردیا، سنگل کے بعد ڈبلز میں بھی دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور بالآخر پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سپر ٹائی بریک میں شکست سے دوچار کیا
دونوں ٹیموں کے درمیان ڈبلز مقابلہ دو گھنٹے تک جاری رہا پاکستان کو اب اگلے مرحلے میں ملائیشیا کیخلاف مقابلہ کرنا ہے، نتائج کے مطابق سنگلز میں پاکستان کے فدا حسین صفر چھ اور صفر چھ سے ہارے، پاکستان کے آصف عباسی نے ستیاسیوم کو چھ صفر اور چھ صفر سے شکست دی، ڈبلز میں پاکستان کی جوڑی آصف عباسی اور فدا حسین نے بھارتی جوڑی کارتیک اور ماری پان کو چار چھ، سات پانچ اور دس تین سے شکست دی۔