کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ کل ہفتہ، 19 مارچ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و سابق کوچ ڈیوس کپ فضل سبحان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں 50 کے قریب بوائز اینڈ گرلز شرکت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں چھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز اور گرلز کے تین، تین مقابلے شامل ہیں۔
بوائزانڈر-12، بوائز انڈر -16 بوائز اوپن، گرلز انڈر -12،گرلز انڈر-16 اور گرلز اوپن کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 20 مارچ کو ہوگی۔ جس کے مہمان خصوصی برگیڈیئر طارق بشیر، جنرل منیجر(اے)، کے پی ٹی ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔