پشاور میں ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،چالیس کھلاڑی منتخب

پشاور( سپورٹس رپورٹر )صوبائی ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ٹیلنٹ ہنٹ میں ہاکی کے چالیس کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ان کھلاڑیوں میں زیادہ تر کا تعلق پشاور اور بنوں سے ہے اس سلسلے میں پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں ٹیلنٹ ہنٹ میں ہاکی میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کا ٹرائلز مکمل ہوگیا اور چالیس کے قریب کھلاڑی کیمپ کیلئے منتخب ہوگئے

ان منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ سترہ نومبر سے شروع ہوگا جو ایک ہفتے سے زائد جاری رہے گا اٹھائیس نومبر کو صوبائی سطح پر ہاکی کے مقابلے ہونگے جس میں صوبے کی دو جبکہ پنجاب سے چار ٹیمیں شرکت کرینگی

error: Content is protected !!