ملاکنڈ ڈویژن اورسوات باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 20مارچ کومنعقد ہو گی،سعیداقبال

ڈسٹرکٹ سوات سمیت پورےملاکنڈڈویژن میں تن سازی کھیل کوفروغ دینےاورٹیلینٹ کوسامنےلانےکیلئے میگورہ میں ملاکنڈ ڈویژن اورسوات ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ٹورنامنٹ بروزاتوار20مارچ کومنعقدہونگے۔اس حوالے سےسوات باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سعیداقبال اورملاکنڈڈویژن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرمان علی ایڈوکیٹ ارگنائزنگ کمیٹی نےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس حوالے سےڈسٹرکٹ سوات باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سعیداقبال اورملاکنڈڈویژن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرمان علی ایڈوکیٹ نے بتایاکہ سوات میں یہ مقابلے ہرسال منعقد کیئے جارہے ہیں

 

انکی خواہش ہے کہ امسال ایونٹ پہلے سےزیادہ بہترہواورکھلاڑیوں کوسہولیات مہیاکرسکے،انہوں نےکہاکہ ان مقابلوں میں جونئیرزکے60،65,70اور اس سے زائد کےمقابلے ہونگےجبکہ سینئرزمیں65,70,75اور80 سے زائدویٹ کےمقابلوں میں تن سازی شریک ہونگے۔ان مقابلوں میں 80 سےزائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔

error: Content is protected !!