میاندم کلچرل اینڈ سپورٹس فیسٹیول ،باکسنگ مقابلے اختتام پذیر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)سوات کے سیاحتی مقام میاندم میں تین روزہ ‘میاندم کلچرل اینڈ سپورٹس فیسٹیول’ بھرپور انداز سے جاری ، ضلعی انتظامیہ سوات کے زیراہتمام فیسٹیول میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سوات کے ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرام فیسٹیول کا حصہ ہے ، فیسٹیول میں میں دوسرے روزسائیکللنگ ،ہائیکلنگ ،جمناسٹک اور باکسنگ مقابلے منعقد ہوئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،باکسنگ مقابلوں میں خان باکسنگ کلب نے 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ یونیورسل کلب نے 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح جمناسٹک میں سوات گرین کے کھلاڑیوں نے پہلی ، سوات ٹائیگرز نے دوسری اور سوات ریڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسرکاشف فرحان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی سمیت دیگر شخصیات بھی، سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وادی میاندم میں رنگارنگ ثقافتی وکھیلوں کا میلہ منعقد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی افراد بشمول خواتین ،بچے اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ، فیسٹیول میں فوڈ اور ثقافتی سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مقامی ڈشز، ثقافتی لباس، مقامی جڑی بوٹیوں اور ووڈ ورک کی نمائش کی جارہی ہے

فیسٹیول میں سوات اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نامور اور نوجوان شعرا و ادبا نے شاعری کلام پیش کرتے ہوئے شرکا سے داد وصول کی۔ ادبی کتابوں پر تبصرے و رونمائی بھی فیسٹیول کا حصہ رہی جس میں ضلع سوات کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی سوات سے تعلق رکھنے والے تاریخ دان صحافی فضل خالق نے علاقے کی تاریخ و ارتقا پر جامع تبصرہ پیش کیا جسے شرکا نے خوب سراہا،فیسٹول میں باکسنگ مقابلوں میں سوات کے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خان کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ، نتایج کے مطابق برکت نے نعمان کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتاہیوی ویٹ کے ایک دوسرے مقابلے میںکامران نے نصیب کو ہراکر پہلی پوزیشن اپنے نام کی دیگر میچز میں اعظم نے وحید اللہ،روزی خان نے حبیب کو ،احتشام نے عاصم کے خلاف فتح حاصل۔کی حسنین نے مزمل کو جبکہ محمد عیسی نے عباس کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتاجونیرز کیٹگری میں انس شہاب۔کواظہر نے حمزہ کے خلاف کامیابی اپنے نام کی،فیسٹیول کی اختتامی تقریب اتوار کو ہوگی۔

تعارف: newseditor