کراچی: انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون چھ وائٹس کی مسلسل دوسری کامیابی

 

 

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون چھ وائٹس کی مسلسل دوسری کامیابی۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کردہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس نے زون دو بلو ز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی سے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

زون دو بلوز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3۔43 اوورز میں 109 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عبدلحئ نے 5 چوکوں کی مدد 46 اور جواد احمد نے 28 رنز بنائے۔

رائٹ آرم لیگ اسپنر سعد سخاوت نے 21 رنز دیکر 3 جبکہ میڈیم فاسٹ بولر اسد عمر 17 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں زون چھ وائٹس نے 1۔21 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 111 رنز بنا لئے۔

طلال محمود نے 7 چوکوں کی مدد سے 49 اور عبدل اللہ جاوید نے 4 چوکوں کیج مدد سے ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔ جمرات 26 اکتوبر کو زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم پر میچ کھیلا جائے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!